کیلیفورنیا ؛ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر "واچ ہسٹری" متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد ریلز ویڈیوز کو دوبارہ تلاش کرنا آسان بنانا ہے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس فیچر کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سے صارفین وہ ویڈیوز دوبارہ تلاش کر سکیں گے جو وہ پہلے دیکھ چکے ہوں گے مگر کسی وجہ سے دوبارہ نہ دیکھ سکے۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ہے جو ریلز ویڈیوز دیکھنے کے شوقین ہیں اور کبھی کبھار کسی ویڈیو کو حادثاتی طور پر سکرول کرنے یا ایپ ریفریش ہونے کی وجہ سے دیکھنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ انسٹاگرام ایپ میں جائیں، سیٹنگز میں "Your Activity" کو منتخب کریں، پھر "Watch History" پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو حالیہ دیکھی ہوئی ویڈیوز سب سے اوپر ملیں گی، اور نیچے پرانی ویڈیوز تک بھی رسائی حاصل ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ، آپ کسی مخصوص تاریخ کو منتخب کر کے اُس دن کے ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔یہ فیچر ان لوگوں کے لیے واقعی مددگار ثابت ہوگا جو کسی دلچسپ ویڈیو کو دوبارہ تلاش کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔