Wed, September 16, 2026

سرکاری ادارے صرف الیکٹرک گاڑیاں خریدیں گے:پنجاب میں پٹرول رکشوں کی پیداوار بند

 سرکاری ادارے صرف الیکٹرک گاڑیاں خریدیں گے:پنجاب میں پٹرول رکشوں کی پیداوار بند

لاہور: پنجاب حکومت نے ماحول کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت انسداد سموگ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پٹرول چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سرکاری ادارے اب صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں خریدیں گے، جبکہ پلاسٹک اور دیگر زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ اقدامات شہریوں کی صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

ٹیگز: