Wed, September 16, 2026

ہری پور: ترکِ منشیات کے ادارے میں بند منشیات کے عادی شخص کی خودکشی، ادارے کا سربراہ گرفتار

ہری پور: ترکِ منشیات کے ادارے میں بند منشیات کے عادی شخص کی خودکشی، ادارے کا سربراہ گرفتار

ہری پور :ہری پور کے نواحی علاقے پڈھانہ میں قائم ایک نجی بحالی مرکز میں منشیات کے عادی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مذکورہ شخص کے ہاتھ ہتھکڑیوں میں بندھے ہوئے تھے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ادارے کے انچارج کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے مرکز میں پیش آیا جہاں منشیات کے متاثرہ افراد کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا جاتا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ادارے میں 110 منشیات کے مریض زیرِ علاج تھے جنہیں مبینہ طور پر ہتھکڑیاں لگا کر محدود کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ادارے کی رجسٹریشن سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی منسوخ کر دی تھی، تاہم منتظم نے عدالت سے حکمِ امتناعی حاصل کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ادارہ تاحال فعال تھا۔

واقعے کے بعد حکام نے ادارے کی نگرانی اور حالات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس طرزِ سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: