Wed, September 16, 2026

ششی تھرور کا  بیانیہ جھوٹا ہے، بھارت نے خود کشیدگی کو ہوا دی: سینیٹر سرمد علی

ششی تھرور کا  بیانیہ جھوٹا ہے، بھارت نے خود کشیدگی کو ہوا دی: سینیٹر سرمد علی

واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سرمد علی نے بھارتی سیاستدان ششی تھرور کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جنگ نہ چھیڑنے کا دعویٰ حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ششی تھرور کی فصیح گفتگو ایک گمراہ کن بیانیے کو پیش کرنے کی کوشش ہے، جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔

سینیٹر سرمد علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہ صرف تنازع کی ابتدا کی بلکہ شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے خاص طور پر پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس واقعے کے بعد کوئی معتبر شواہد پیش نہیں کیے، اور اس کے باوجود یک طرفہ کارروائی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ششی تھرور جیسے رہنما بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو خطے میں امن کے لیے ایک سنجیدہ رکاوٹ ہے۔ سینیٹر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے بیانات کا نوٹس لے جو حقیقت کو مسخ کرتے ہیں۔

 

ٹیگز: