Wed, September 16, 2026

بھارتی سورماؤں کا اعترافِ ہزیمت: "پاکستان کی سفارت کاری نے بھارت کو مات دے دی"، ششی تھرور کا مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا

بھارتی سورماؤں کا اعترافِ ہزیمت:

نئی دہلی / اسلام آباد : پاکستان کی حالیہ تزویراتی (Strategic) فتوحات اور عالمی محاذ پر بڑھتی ہوئی اہمیت نے بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا کو اعترافِ شکست پر مجبور کر دیا ہے۔ بھارت کے سینئر سیاستدان اور رکنِ لوک سبھا ششی تھرور نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ڈپلومیسی بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ کامیاب اور مضبوط ہو چکی ہے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر اور عالمی امور کے ماہر ششی تھرور نے مودی سرکار کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ      پاکستان نے گزشتہ 70 سالوں کی سب سے مضبوط اور مؤثر سفارت کاری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ بھارت اس وقت سفارتی زوال کا شکار ہے۔    چین، روس اور پاکستان کا بڑھتا ہوا اتحاد بھارت کے لیے ایک بڑا سٹریٹجک دھچکا ہے، جس نے خطے کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔    پاکستان کی خارجہ پالیسی موجودہ حالات میں بھارت سے کئی گنا بہتر نتائج حاصل کر رہی ہے۔
نامور بھارتی جریدے 'دی وائر' نے اپنی رپورٹ میں مودی سرکار کی "پاکستان کو تنہا کرنے" کی پالیسی کو "ناکام حسرت" قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ     واشنگٹن نے مشرقِ وسطیٰ کے نازک معاملات میں نئی دہلی کے بجائے اسلام آباد کی اہمیت اور کردار کو تسلیم کر لیا ہے۔    پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ایک ناگزیر ثالث بن کر ابھرا ہے، جس نے بھارت کو عالمی سیاست کے حاشیے پر دھکیل دیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کے یہ بیانات اس بات کی دلیل ہیں کہ پاکستان نے اپنی متوازن حکمتِ عملی سے نہ صرف بھارتی پراپیگنڈے کو شکست دی ہے بلکہ عالمی طاقتوں کے درمیان ایک "ضروری کھلاڑی" کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ 

ٹیگز: