لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کل 28 مارچ کو صوبہ بھر میں "ارتھ آور" منانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد کرہ ارض کے تحفظ اور توانائی کی بچت کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق، کل رات 8:30 سے 9:30 بجے تک پنجاب کے تمام بڑے شہروں، سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر غیر ضروری روشنیاں گل کر دی جائیں گی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اس مہم کی مکمل نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک گھنٹے کے لیے بجلی کا استعمال کم سے کم کر کے اس قومی اور عالمی مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ "ہماری زمین ہمارا گھر ہے اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ 'ارتھ آور' کا مقصد محض لائٹس بند کرنا نہیں بلکہ توانائی کے کفایت شعارانہ استعمال کی عادت ڈالنا ہے۔