Wed, September 16, 2026

'اقتصادی دشمنوں' کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے: بزنس کمیونٹی کا جی ایس پی پلس مخالف پروپیگنڈا مسترد

'اقتصادی دشمنوں' کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے: بزنس کمیونٹی کا جی ایس پی پلس مخالف پروپیگنڈا مسترد

کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے اعلیٰ عہدیداروں نے جی ایس پی پلس (GSP+) اسٹیٹس کے خلاف جاری ہر طرح کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے لابیئسٹس کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض اور دیگر رہنماؤں نے واضح کیا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا     "ہم جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحفظ کے لیے حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اس کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تاجر رہنماؤں نے معاشی خود مختاری کا نقشہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالنے کا واحد حل برآمدات (Exports) میں اضافہ ہے، اور یہ ہدف صرف جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تسلسل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بزنس کمیونٹی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان عناصر کی فوری نشاندہی کرے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تجارتی مفادات کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں جنہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

ٹیگز: