Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا: شانگلہ اور مالاکنڈ میں ٹریفک حادثات، 10 ہلاک، 3 زخمی

خیبرپختونخوا: شانگلہ اور مالاکنڈ میں ٹریفک حادثات، 10 ہلاک، 3 زخمی

پشاور: خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں ایک موٹر کار نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں شامل افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر سرچ آپریشن کیا اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

شانگلہ کے علاقے الپوری کے قریب ایک جیپ گہری کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ٹیگز: