Wed, September 16, 2026

عامر خان  کا ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے فلمی دنیا کے راز مداحوں کے سامنے لانے کا عزم 

عامر خان  کا ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے فلمی دنیا کے راز مداحوں کے سامنے لانے کا عزم 

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے یوٹیوب پر اپنا نیا چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ لانچ کر دیا ہے۔ یہ چینل خاص طور پر عامر خان کے مداحوں کے لیے ہے، جس کا مقصد فلم سازی کے پیچھے کے چھپے رازوں کو منظر عام پر لانا ہے۔ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چینل کی لانچنگ کا اعلان کیا۔

چینل کے آغاز کے موقع پر عامر خان نے کہا، ’’ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ فلم سازی کے اس سفر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کروں۔ ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے آپ کو فلمی دنیا کے وہ راز دکھائے جائیں گے جو آج تک پردے کے پیچھے چھپے ہوئے تھے۔‘‘

اس چینل کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی مقصد کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا، اور یہ مداحوں کو فلم سازی کے اہم پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس نئے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ چینل بالی ووڈ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب لائے گا۔

ٹیگز: