Wed, September 16, 2026

’سردار جی 3‘ میں ہانیہ عامر کی انٹری، بھارتی فلمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

’سردار جی 3‘ میں ہانیہ عامر کی انٹری، بھارتی فلمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور/ممبئی: دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم "سردار جی 3" میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی نے بھارتی انڈسٹری میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی بھارتی فلم ورکرز یونین (FWICE) نے اسے "ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

FWICE کے سربراہ نے پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کو "قومی جذبات سے غداری" قرار دیا اور کہا کہ یہ قدم فوجی قربانیوں کی توہین ہے۔ فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب انڈیا پر بھی بلاک کر دیا گیا ہے، اگرچہ یہ دلجیت دوسانجھ کے انسٹاگرام پر دستیاب ہے۔

فلم کی کہانی بھوت پریت اور کامیڈی پر مبنی ہے جس میں ہانیہ عامر سمیت پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی اور سلیم البیلا بھی شامل ہیں۔ ٹیم نے مخالفت کے پیش نظر فلم کو صرف اوورسیز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگز: