Wed, September 16, 2026

عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی، اڈیالہ جیل کے 105 قیدیوں کی رہائی

عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی، اڈیالہ جیل کے 105 قیدیوں کی رہائی

اسلام آباد :صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قید 1606 قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔

جیل حکام کے مطابق اس فیصلے کے تحت اڈیالہ جیل راولپنڈی سے سب سے زیادہ 105 قیدیوں کو رہائی ملے گی۔

 تاہم، دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر یہ معافی لاگو نہیں ہوگی۔ قیدیوں میں اس فیصلے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹیگز: