Wed, September 16, 2026

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تیزی، رواں سال 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تیزی، رواں سال 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع

اسلام آباد: پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے برآمدات کے میدان میں اہم پیش رفت کی ہے، رواں مالی سال کے دوران آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں آئی ٹی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں انہیں 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں مسلسل ترقی، سافٹ ویئر سروسز، فری لانسنگ اور ٹیکنالوجی سے وابستہ شعبوں کے فروغ کے باعث برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رواں سال آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا رجحان گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں ہے، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات کی تفصیلات بھی جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق آئی ٹی شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مستقبل میں اس کی برآمدی صلاحیت مزید بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: