Wed, September 16, 2026

رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ (جولائی سے جنوری) کے دوران پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اس میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہوگیا ہے، جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران     ترسیلات زر میں 25.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔    برآمدات میں 9.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔    درآمدات میں 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔    کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا۔
اس کے علاوہ، سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ ایف بی آر کی محصولات میں جولائی سے دسمبر کے دوران 26.2 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ نان ٹیکس آمدنی میں 82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی خسارے میں جولائی تا دسمبر 36.1 فیصد کی کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق، مہنگائی کی شرح جولائی میں 28.7 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد تک آ گئی ہے۔ جنوری 2025 میں بیرون ملک روزگار کے لیے 63 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سفر کیا۔یہ رپورٹ پاکستان کی معیشت میں استحکام اور ترقی کے اشارے فراہم کرتی ہے، جو ملکی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کرتی ہے۔

ٹیگز: