Wed, September 16, 2026

 سپین شدید گرمی کی لپیٹ میں، ایک ہفتے میں 212 افراد جان سے گئے

 سپین شدید گرمی کی لپیٹ میں، ایک ہفتے میں 212 افراد جان سے گئے

میڈرڈ: سپین میں شدید گرمی کی لہر نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے، جہاں رواں ہفتے ہیٹ ویو کے باعث 212 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اسی عرصے میں گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد 98 تھی، جو اس سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ شدید گرمی کے باعث مجموعی طور پر 380 افراد زندگی سے محروم ہو چکے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو دن کے اوقات میں براہ راست دھوپ سے بچنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی کی لہروں میں اضافہ عالمی درجہ حرارت میں تبدیلیوں کا حصہ ہے، جس کے باعث انسانی صحت، خاص طور پر کمزور طبقات، کو زیادہ خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: