Wed, September 16, 2026

ہیٹ ویو الرٹ: پنجاب اور سندھ شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں، کراچی میں تپش 50 اور لاہور میں 46 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان

 ہیٹ ویو الرٹ: پنجاب اور سندھ شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں، کراچی میں تپش 50 اور لاہور میں 46 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان

کراچی/لاہور:ملک کے دو بڑے صوبوں پنجاب اور سندھ میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے اور شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات اور طبی ماہرین نے شہریوں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں رواں ہفتے پارہ 43 ڈگری تک جائے گا، لیکن ہوا میں نمی کی وجہ سے شہریوں کو 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی ہولناک گرمی محسوس ہوگی۔
 صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ تپش کی شدت 46 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔جنوبی پنجاب اور اندرونِ سندھ میں  لو کے تھپیڑوں اور شدید ترین گرمی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، جہاں کئی شہروں میں پارہ اوسط سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید دھوپ کے اوقات (صبح 11 سے شام 4 بجے) میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ سر اور گردن کو گیلے کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپ کر رکھیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے پانی اور نمکیات کا استعمال لازمی کریں۔

ٹیگز: