Wed, September 16, 2026

پاکستان اور ایران کا امن کوششوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق، اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ

پاکستان اور ایران کا امن کوششوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق، اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی امن، استحکام اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور ایرانی ماہی گیروں کی بحفاظت وطن واپسی میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: