Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن، فتنہ الہندستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن، فتنہ الہندستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خاران میں 25 جون کو کی گئی کارروائی کے دوران فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، تاہم فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

ٹیگز: