راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے دو روز کے دوران مجموعی طور پر 18 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ 24 فروری کوانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران 'فتنہ الہندوستان' کے 8 خوارج مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ 25 فروری کی کارروائی کے دوسرے روز مزید 10 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں، تخریب کاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔