سوات: خیبرپختونخوا کی خوبصورت وادی سوات آج ایک المناک سانحے کی گواہ بنی، جب دریائے سوات میں طغیانی نے اچانک قیامت برپا کر دی۔ دریا کے بے قابو پانی میں 78 افراد بہہ گئے، جن میں سے 7 کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 60 کو زندہ بچا لیا گیا۔ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بدقسمتی سے متاثرین میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد شامل ہیں، جو ڈسکہ سے سیر کے لیے آئے تھے۔ صبح ناشتے کے دوران اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے ان کے خوابوں کو نگل لیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تمام تر وسائل کے ساتھ متحرک ہیں، مگر پانی کے تیز بہاؤ اور مسلسل بارش نے کارروائیاں مشکل بنا دی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں کے کنارے جانے پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے۔ 40 افراد کو خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے