Wed, September 16, 2026

"سکیورٹی موجود ہے، پروپیگنڈا بند کیا جائے"؛ شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے دعووں کی حقیقت کھول دی

کراچی : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے واضح کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف سیاست چمکانے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

سانحہ گل پلازہ پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ جماعتیں اس المناک واقعے پر منفی سیاست کر رہی ہیں اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے جیسی غیر آئینی باتیں کی جا رہی ہیں۔

 انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کسی کے کہنے پر نہیں بنے گا، حکومت اپنے ضابطوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر رہنماؤں کے پاس قانونی سکیورٹی برقرار ہے۔

ٹیگز: