اسلام آباد : اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (ایس ایل آئی سی) کو جعلی موت کے دعووں کا سامنا ہے۔ وزارت تجارت نے قومی اسمبلی میں جعلی موت کے دعووں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ تین برسوں میں 640 جعلی موت کے دعوے موصول ہوئے ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق، 2022 میں اسٹیٹ لائف کو 224 جعلی موت کے دعوے موصول ہوئے، جبکہ 2023 میں ان کی تعداد 210 تھی۔ 2024 میں 206 جعلی دعوے ایس ایل آئی سی کو بھجوائے گئے۔
تمام جعلی دعووں کو مضبوط شواہد کی بنیاد پر مسترد کیا گیا۔ وزارت تجارت نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان جعلی دعووں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انشورنس فراڈ کو روکا جا سکے۔