Wed, September 16, 2026

پاک فضائیہ کی افغان طالبان پر بھرپور کارروائی، اہم فوجی مراکز تباہ

پاک فضائیہ کی افغان طالبان پر بھرپور کارروائی، اہم فوجی مراکز تباہ

اسلام آباد : پاکستانی فضائیہ نے افغان طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں طالبان کی کئی اہم فوجی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔ پاک فضائیہ نے ننگرہار، کابل، قندھار اور پکتیا میں تابڑ توڑ حملے کیے، جن میں طالبان کے ایمونیشن ڈپو، بٹالین اور ہیڈکوارٹرز شامل ہیں۔

ننگرہار میں طالبان کا ایمونیشن ڈپو تباہ کرنے کے بعد کابل میں دو بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، قندھار میں ایک کور اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، اور قندھار ہی میں ایک ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیس بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔ پاک فضائیہ نے قندھار کی فضا میں گشت کرتے ہوئے پکتیا میں طالبان کے ایک اور اہم کور ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

پاک فوج نے مہمند سیکٹر میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے متعدد چوکیاں خالی کروا لیں، جس کے نتیجے میں طالبان وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کی ایک اہم پوسٹ پر قبضہ کر لیا، جس کے بعد طالبان اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر بھاگنے لگے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی یہ کارروائیاں افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں، اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی مزید جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ٹیگز: