Wed, September 16, 2026

پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر ، عالمی مارکیٹ کا پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار

پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر ، عالمی مارکیٹ کا پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار

اسلام آباد :  بھارت کی جانب سے حالیہ فضائی جارحیت کے بعد پاکستان نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ دنیا بھر کی توجہ بھی حاصل کر لی۔ پاک فضائیہ کی کارروائی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، اور اس کی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے جے ایف-17 اور جے 10 سی جنگی طیارے عالمی میڈیا اور دفاعی ماہرین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ خصوصاً جے ایف-17 تھنڈر کی کامیاب پروازوں اور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نے سب کو متاثر کیا ہے، جس کا براہ راست اثر مارکیٹ پر بھی نظر آیا۔ اس طیارے کو بنانے والی چینی کمپنی "چنگدو ایوی ایشن" کے شیئرز میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، بھارت کے مہنگے رافیل طیارے اپنی کارکردگی میں ناکام ثابت ہوئے، جس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بھارتی رافیل طیارے بنانے والی کمپنی "ڈساوالٹ ایوی ایشن" کے شیئرز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو اس ناکامی کا عکس ہے۔

ٹیگز: