Wed, September 16, 2026

میاں نواز شریف سیاسی سرگرمیوں میں متحرک، ماڈل ٹاؤن میں اہم ملاقاتیں

میاں نواز شریف سیاسی سرگرمیوں میں متحرک، ماڈل ٹاؤن میں اہم ملاقاتیں

لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سیاسی میدان میں دوبارہ سرگرم ہو گئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں میاں نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں احسن اقبال، انجئینئر امیر مقام، انوشہ رحمٰن اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کی، جس دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

میاں نواز شریف نے نارووال میں کامیاب جلسے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر احسن اقبال نے میاں نواز شریف کو پارٹی امور پر بریفنگ دی، اور عید کے بعد مختلف شہروں میں مزید جلسوں کے انعقاد کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

میاں نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ پارٹی کو مزید فعال بنایا جا سکے۔

ٹیگز: