کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خواتین کے لیے مفت پنک سکوٹر دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکوٹر ان خواتین کو دیے جائیں گے جن کے پاس موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس ہوگا، اور ان اسکوٹروں کی قرعہ اندازی ہر ماہ کی جائے گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال میں مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں اور صوبے کے عوام کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں میں بسوں کی فراہمی اور واٹر سیوریج لائن منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2025 کے بجٹ میں سندھ کے لیے بسوں کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، اور وزیراعظم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کریں۔