Wed, September 16, 2026

پاکستان اور دنیا بھر میں آج رات فلک پر چمکتا "پنک مون" دیکھنے کا نایاب موقع

پاکستان اور دنیا بھر میں آج رات فلک پر چمکتا

اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج رات آسمان پر "پنک مون" کا دلفریب منظر دیکھا جا سکے گا، جو ہر سال بہار کے آغاز پر طلوع ہوتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق، مکمل پنک مون کا نظارہ رات 9 بج کر 8 منٹ پر ممکن ہوگا۔ چاند غروبِ آفتاب کے فوراً بعد افق پر نمودار ہوگا اور پوری رات آسمان پر اپنی روشنی بکھیرتا رہے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے زیادہ دلکش لمحہ ہوتا ہے، کیونکہ اس وقت وہ معمول سے بڑا اور زیادہ روشن محسوس ہوتا ہے۔ اگرچہ اس چاند کا رنگ دراصل پنک (گلابی) نہیں ہوتا، تاہم اسے یہ نام موسم بہار میں کھلنے والے پھولوں کی نسبت سے دیا گیا ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صاف موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس قدرتی مظہر سے ضرور لطف اندوز ہوں، کیونکہ یہ ایک ایسا منظر ہے جو سال میں صرف ایک مرتبہ دکھائی دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اگلا مکمل چاند 12 مئی کو نمودار ہوگا، جسے "فلاور مون" کے نام سے جانا جاتا ہے

ٹیگز: