Wed, September 16, 2026

حکومت سندھ کا خواتین کو پنک الیکٹرک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا خواتین کو پنک الیکٹرک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے خواتین اور طالبات کی سہولت کے لیے ایک خاص منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں مفت الیکٹرک سکوٹیز دی جائیں گی۔ یہ اعلان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک اجلاس میں کیا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو بھی موجود تھے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ سکیم خواتین کو روزانہ کے سفر میں آسانی اور تحفظ فراہم کرے گی، ساتھ ہی وقت کی بچت اور سفری اخراجات میں کمی بھی ہوگی۔ خاص طور پر وہ خواتین جو تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروری کاموں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں، اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور طالبات کی درخواستوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے اور الیکٹرک سکوٹیز میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر دی جائیں گی تاکہ یہ عمل شفاف اور منصفانہ ہو۔

وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کی خودمختاری کو بڑھاوا دینا چاہتی ہے اور اس منصوبے کے ذریعے خواتین کو تعلیم، ملازمت اور دیگر میدانوں میں بہتر مواقع دیے جائیں گے۔

ٹیگز: