Wed, September 16, 2026

مالی سال کے پانچ ماہ: درآمدات میں اضافہ، برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بلند

مالی سال کے پانچ ماہ: درآمدات میں اضافہ، برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بلند

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے، درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

جولائی تا نومبر کے دوران تجارتی خسارہ 37.17 فیصد بڑھ کر 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ نومبر میں سالانہ بنیاد پر خسارہ 32.79 فیصد بڑھا، لیکن ماہانہ بنیاد پر یہ 11.86 فیصد کم ہو کر 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر درآمدات میں 13.26 فیصد اضافہ ہو کر 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جبکہ نومبر میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اسی دوران جولائی تا نومبر برآمدات میں 6.39 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ نومبر میں سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر برآمدات بالترتیب 15.35 فیصد اور 15.80 فیصد کم ہو گئیں، جس کے نتیجے میں نومبر میں برآمدات 2 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔

ٹیگز: