Wed, September 16, 2026

امریکی میگزین "دی نیشنل انٹرسٹ" میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف، پاکستان کو واشنگٹن سے بڑی حمایت

امریکی میگزین

واشنگٹن: امریکی میگزین "دی نیشنل انٹرسٹ" نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب حکمت عملیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکی صدر کی حمایت حاصل کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں خصوصی لنچ پر مدعو کیا جہاں دوطرفہ تعلقات اور معیشت کے فروغ کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔

فیلڈ مارشل کی پالیسیوں نے پاکستان کو مضبوط اقتصادی معاہدے حاصل کرنے میں مدد دی جبکہ بھارت پر ٹیرفز لگانے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا بھی بھارت سے فاصلے کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان کے لیے یہ سفارتی کامیابی علاقائی سیاست میں اہم تبدیلی کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: