Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات

اسلام آباد : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری امریکی دورے کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور بڑی تعداد میں ان سے ملنے آئے۔

اس ملاقات میں تارکین وطن نے مسلح افواج کی بہادری اور آپریشن بنیان مرصوص میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

فیلڈمارشل  نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے حقیقی سفیر قرار دیا اور ان کی جانب سے معاشی ترقی، ترسیلات زر، اور پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر بنانے میں کردار کو سراہا۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے تجربات، خیالات اور تجاویز بھی پیش کیں، جنہیں آرمی چیف نے غور سے سنا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مسلسل رابطہ اور تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ ملاقات ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کے ساتھ ختم ہوئی۔

ٹیگز: