Wed, September 16, 2026

سیالکوٹ اور کوٹ مومن میں سیلاب کی شدت، آج تعلیمی ادارے بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

سیالکوٹ اور کوٹ مومن میں سیلاب کی شدت، آج تعلیمی ادارے بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

سیالکوٹ : سیالکوٹ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے آج تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ شہری اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے سختی سے منع کیا اور کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے، جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اسی طرح کوٹ مومن میں بھی سیلاب کے خطرے کے پیش نظر آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تحصیل انتظامیہ نے بچوں کی حفاظت کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔

یہ سب کچھ بھارت کی طرف سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث ہوا ہے جس سے ستلج، راوی اور چناب میں شدید سیلاب آیا ہے۔ کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے گنڈا سنگھ والا پر ستلج میں سیلاب کی شدت کو بہت زیادہ قرار دیا ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

ٹیگز: