Wed, September 16, 2026

ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ماسکو : روس نے ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک روابط کو جاری رکھنے اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر صدر پیوٹن نے بتایا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام موصول ہوا ہے۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ کے ذریعے اپنی نیک تمنائیں بھی پہنچا رہے ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ امید ہے کہ ایرانی عوام موجودہ چیلنجز پر قابو پا لیں گے اور خطے میں امن و استحکام قائم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات ایک مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر استوار ہیں جو مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کے ساتھ تعاون پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ روس ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: