Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم مقابلہ آج لاہور میں ہوگا

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم مقابلہ آج لاہور میں ہوگا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ شام 8 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہونے کی توقع ہے۔

پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ پشاور زلمی نے حالیہ میچوں میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیگز: