Wed, September 16, 2026

بھارتی عسکری صلاحیتیں سوالیہ نشان بن گئیں، سابق کور کمانڈر کا بیان اہم

بھارتی عسکری صلاحیتیں سوالیہ نشان بن گئیں، سابق کور کمانڈر کا بیان اہم

نئی دہلی : بھارت کے ایک سابق کور کمانڈر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارت کی عسکری صلاحیتوں پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ براہ راست جنگ لڑنے کی نہ اہلیت ہے نہ صلاحیت۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت امریکہ کی طرح تکنیکی برتری سے محروم ہے اور اس کے پاس نہ میزائل نظام میں برتری ہے، نہ ڈرون ٹیکنالوجی، نہ فضائیہ میں فوقیت اور نہ ہی بحریہ کی طاقت ایسی ہے کہ وہ بغیر کسی جوابی ردعمل کے کارروائیاں کر سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت کسی بھی قسم کی کارروائی کرتا ہے تو پاکستان کا فوری اور سخت جواب یقینی ہوگا، کیونکہ جنگ یک طرفہ نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ دو طرفہ عمل ہوتی ہے۔

دفاعی مبصرین اس اعتراف کو بھارتی قیادت کے جنگی بیانات کے برعکس ایک کڑوی حقیقت قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق، میدانِ جنگ کے زمینی حقائق سے آگاہی رکھنے والے کور کمانڈر کا بیان واضح کرتا ہے کہ بھارت اس وقت کسی بڑے فوجی مہم جوئی کے قابل نہیں۔

ٹیگز: