Wed, September 16, 2026

ٹرمپ بھارت کے خلاف مسلسل کاروائیاں کر رہے ہیں، مودی کی خاموشی سوالیہ نشان:کانگریس کا الزام

 ٹرمپ بھارت کے خلاف مسلسل کاروائیاں کر رہے ہیں، مودی کی خاموشی سوالیہ نشان:کانگریس کا الزام

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت مخالف سرگرمیوں کے سامنے خاموش ہیں۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ٹرمپ نہ صرف بھارت کے خلاف متعدد اقدامات کر رہے ہیں بلکہ امریکا میں اڈانی گروپ کے خلاف بھی سخت تحقیقات جاری ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا، "مودی حکومت ٹرمپ کے دباؤ میں آ چکی ہے، اس لیے وزیراعظم ٹرمپ کا نام لینے سے بھی گریزاں ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ مودی ہمت دکھائیں گے اور قوم کے سامنے اپنے موقف کا اظہار کریں گے۔"

کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوری اور واضح موقف اختیار کرے اور ایسے مالی معاملات کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے۔

ٹیگز: