Wed, September 16, 2026

روس نے یوکرین کے قبضے سے کرسک ریجن واپس لے لیا

روس نے یوکرین کے قبضے سے کرسک ریجن واپس لے لیا

ماسکو : روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے قبضے سے کرسک ریجن مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرینی فوج کو آخری علاقے "گورنال" میں بھی شکست دے دی گئی ہے اور وہاں موجود تمام حملہ آور یونٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ علاقہ یوکرین نے گزشتہ سال اگست میں اپنے کنٹرول میں لیا تھا، لیکن روس نے اسے واپس لینے کے لیے مارچ میں ایک بڑی کارروائی شروع کی۔ اس آپریشن میں شمالی کوریا کے فوجی دستوں نے بھی روس کی مدد کی، جنہوں نے کئی محاذوں پر اہم کردار ادا کیا۔

روسی دعوے کے مطابق، اس لڑائی کے دوران یوکرینی فوج کے 76 ہزار سے زیادہ سپاہی یا تو مارے گئے یا زخمی ہوئے۔ اس کامیابی کو روس اپنی بڑی فتح قرار دے رہا ہے۔

ٹیگز: