Wed, September 16, 2026

لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز 16 مارچ کو بند

لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز 16 مارچ کو بند

اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے چھ مخصوص سیکٹرز کو 16 مارچ کو وقتی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے باعث اس دوران کمرشل طیاروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹم کے مطابق 16 مارچ کو صبح 8:30 بجے سے 10:30 بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی۔

اس دوران فضاء میں موجود طیاروں کو لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے اور پائلٹس کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: