Wed, September 16, 2026

موٹر وے پولیس کی نارتھ ریجن میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

موٹر وے پولیس کی نارتھ ریجن میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) نے اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف نارتھ ریجن میں کارروائی مزید سخت کر دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نارتھ ریجن محمد وسال فخر سلطان کی ہدایات پر اوور لوڈ ٹرانسپورٹ کو شاہراہوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق مؤثر نفاذی کارروائی کے نتیجے میں اوور لوڈ گاڑیوں سے متعلق حادثات میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی اور روڈ سیفٹی میں بہتری آئی ہے۔

ترجمان NHMP کا کہنا ہے کہ اوور لوڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدام کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ لوڈنگ حدود کی مکمل پابندی کریں۔

ٹیگز: