Wed, September 16, 2026

اسلام آباد: جی-ایلیون سیکٹر میں خودکش دھماکہ، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

اسلام آباد: جی-ایلیون سیکٹر میں خودکش دھماکہ، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

اسلام آباد:  اسلام آباد کے جی-ایلیون سیکٹر میں کچہری کے قریب منگل کی دوپہر خودکش دھماکے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکا تقریباً ساڑھے بارہ بجے ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور نزدیکی کھڑی دیگر گاڑیاں بھی جل گئیں۔

زخمیوں میں وکلا اور سائلین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے حملہ آور کا سر بھی برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں ہندوستانی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی گروپ "فتنہ الخوارج" ملوث ہو سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت کچہری کے علاقے میں کافی رش تھا، جس کے باعث عام شہری بھی زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

ٹیگز: