Sat, September 26, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ریاض: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں مشترکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔ فریقین نے مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش سمیت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے متعلق صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

 دونوں جانب سے میثاقِ مکہ برائے مشترکہ دفاع  کے تحت حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

ٹیگز: