لاہور : سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنی دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔
اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اذلان شاہ نے کہا کہ یہ ایک اہم بات ہے جسے وہ خود اپنے مداحوں سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ بطور مشہور شخصیت ان پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس بارے میں کھل کر بات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تھوڑا عجیب لگ سکتا ہے لیکن وہ دوبارہ شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے، اور انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس لیے فیملی کو اس سے دور رکھا جائے۔
اذلان شاہ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ اذلان شاہ معروف اداکار شبیر رانا کے بیٹے ہیں، اور انہوں نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی۔ دونوں کے ہاں ایک 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔