لاہور : پاکستان کے سابق کرکٹر عماد وسیم نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نائلہ نامی لڑکی سے شادی کرلی ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عماد نے پہلی شادی کی ناکامی پر بات کی اور بتایا کہ یہ دور ان کے لیے بہت مشکل تھا، لیکن اس دوران انہیں اپنے بچوں کی شکل میں زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے کرم اور والدین کی رہنمائی سے انہوں نے نائلہ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ایک ایسی زندگی کا آغاز کیا جا سکے جو سکون، استحکام اور ایک دوسرے کے احترام پر مبنی ہو۔
عماد وسیم نے نائلہ کے بارے میں کہا کہ وہ ان کی زندگی میں سکون، وقار اور مضبوطی لے کر آئی ہیں، اور وہ اپنے اس فیصلے پر مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
یاد رہے کہ عماد وسیم نے 28 دسمبر 2025 کو اپنی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق سے علیحدگی اختیار کی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں۔