Wed, September 16, 2026

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لیے

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لیے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کر لیے ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس 27 نومبر کو شام 4 بجے ہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی دن شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا۔ ان دونوں اجلاسوں میں اہم قانون سازی پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر آصف زرداری نے یہ اجلاس طلب کیے ہیں، جو آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت بلائے گئے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اجلاس 10 روز تک جاری رہیں گے۔

اس کے علاوہ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سیشن کے دوران طلب کیا جائے گا۔ وہ قوانین جو سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہو سکے، انہیں مشترکہ اجلاس میں پیش کر کے منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگز: