اسلام آباد : دو دن کے وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے دوبارہ ہوگا۔ جمعہ کو کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔ آج کے اجلاس کا ایجنڈا اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جو کل (منگل) شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔