Wed, September 16, 2026

صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل کو طلب کر لیا

صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل کو طلب کر لیا

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت بلایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ  اجلاس موجودہ اسمبلی کا 16واں اجلاس ہوگا، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور اس کے اثرات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ملک کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر یہ اجلاس اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے، جہاں اراکین پارلیمنٹ موجودہ صورت حال پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور ممکنہ پالیسی تجاویز دی جائیں گی۔

ٹیگز: