Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی بحرین جا رہا ہے، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران، وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کی مزید مضبوطی کی طرف ایک قدم ہے، جس کا مقصد پاکستان اور بحرین کے درمیان ایک مضبوط اور پائیدار شراکت داری قائم کرنا ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے روابط میں مزید گرمجوشی آئے گی، اور عوامی سطح پر تعاون کو بڑھانے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ٹیگز: