Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لو کاشنگو کی دعوت پر کیا جا رہا ہے اور 10 سے 11 اپریل تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاتاڑر اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

اس دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جاری شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ٹیگز: