Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 2,600 روپے نیچے

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 2,600 روپے نیچے

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 2,600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ 2,228 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 26 ڈالر کم ہو کر 3,331 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کی صورتحال مقامی سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔

 
 

ٹیگز: