Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا 3000 روپے نیچے آگیا

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا 3000 روپے نیچے آگیا

کراچی:ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ سونا 3000 روپے کی کمی کے بعد 351,500 روپے کی سطح تک گر گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 2,572 روپے کم ہو کر 301,354 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر کی کمی کے بعد 3,292 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ڈالر کی مضبوطی اور دیگر سرمایہ کاری کے مواقع کی وجہ سے سونا نسبتاً سستا ہو رہا ہے۔

ٹیگز: