Wed, September 16, 2026

دو روز میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے مقرر

دو روز میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے مقرر

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں گذشتہ دو دنوں کے دوران خاصا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کے نرخوں میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ آج مزید 900 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام کے بجائے اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 3399 ڈالر کی سطح عبور کر گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی مارکیٹ کی تبدیلیوں کے باعث سرمایہ کار سونا خریدنے کی طرف راغب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

ٹیگز: